محکمہ بجلی کے خلاف اعلی پیر منڈی میں زوردار احتجاج

0
0

نائب تحصیلدار کی یقین دہانی پر کل تک احتجاج مو¿خر
ریاض ملک

منڈی منڈی پنچائت راجپورہ کے تین بجلی ٹرانسفارمر یکے بعد دیگر جل چکے ہیں ، جس کی وجہ سے دوکانداروں اور عوام کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے ۔ پنچائت راجپورہ محلہ ڈاراں کا بجلی ٹرانسفارمرگزشتہ چھ روز سے اعلی پیر مارکیٹ کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ 15 دنوں سے اور موڑا کا بجلی ٹرانسفارمر بھی کئی دنوں سے جل چکاہے ۔دوکاندار اسکولی طلباءکے علاوہ عوام راجپورہ پریشانیوں سے جونج رہی ہے۔ کئی بار بجلی انتظامیہ کو گزارشات کے بعد بھی ا نہیں ٹس سے مس نہیں ، بجلی کے اے ای ای کے ایک ماہ کا جواب سن کر لوگ سیخ پا ہوگئے۔ جس کو لیکر عوام نے اعلی پیر بازار میں چکہ جام کرکے زوردار احتجاج کیا۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ بجلی عوام کے ساتھ مزاق کررہی ہے ، اس حوالے سے عبدالرزاق بھٹ نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ اس وقت جب کئی بار کہنے کے باوجود بھی محکمہ عوام کو کھری کھری سنارہاہے ،جس کے بعد عوام کی مجبوری بن جاتی ہے کہ وہ سڑک پر آکر احتجاج کریں ۔ انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اعلی پیر مارکیٹ راجپورہ محلہ ڈاراں اور موڑا راجپورہ کا بجلی ٹرانسفارمر جلد از جلد مرمت کرکے بجلی فراہم کی جائے۔ کہ مارکیٹ میں دوکانداروں کو ہورہے نقصان سے نجات مل سکیں۔ انہوں نے کہا اس وقت گرمی کے موسم میں جہاں دوکانداروں کا ٹھنڈااور آئیس کریم کی دوکانوں میں آئیس کریم برباد ہورہی ہے ، ہزراوں کا نقصان برداشت کرتے ہوے بھی محکمہ کے آفیسران اور ملازمین کو کوئی رحم نہیں آتا اس موقع پر نائب تحصیل دار منڈی آزاد احمد نے منڈی پولیس کے ہمراہ جاکر عوام کے مطالبات کو سن کر بجلی انتظامیہ سے بات کرکے کل 4 بجے تک کا وقت لیکر احتجاج کو ختم کروایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا