سانبہ پولیس نے 2منشیات فروشوں کو ناجائز شراب کی72 بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا

0
0

پولیس تھانہ بڑی برہمنہ اور پی ایس وجئے پور میں معاملہ درج، مزید تحقیقات شروع
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍ضلع میں غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف اپنی مہم میں، سانبہ پولس نے پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ اور پولیس اسٹیشن وجئے پور کے دائرہ اختیار میں دو منشیات فروشوںکو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ناجائز شراب کی 72 بوتلیں برآمد کی ہیں۔پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بڑی برہمنہ کی سربراہی میں ریلوے چوک بڑی برہمنہ کے قریب گشت کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اجے کمار ولد جنک راج ساکنہریحل کھیری تحصیل بشناہ ضلع جموں کے نام سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 180 ملی لیٹر کی جے کے اسپیشل وہسکی کی 52 بوتلیں برآمد کیں۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 51/2024پی ایس بڑی برہمنہ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اسی طرح کینال روڈ وجئے پور کے قریب غیر قانونی شراب کی فروخت سے متعلق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پی ایس وجئے پور کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے موقع پر چھاپہ مار کر 180 ملی لیٹر کی 20 بوتلیں جے کے اسپیشل وہسکی اور 3750 روپے نقدی برآمد کیجہاںملزم اشوک کمار ولد بودھ راج ساکنہ وجے پور کے طور پر شناخت ہوئی ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 59/2024پی ایس وجئے پور میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا