درہال ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان، عوامی حلقوں میں غصہ
تبریز ملک
درہال دو روز سے ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے خطہ پیر پنجال کے نشیب وفراز میں عام زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔وہیں تحصیل درہال کے علاقہ ڈوڈاج کے رہائش پذیر پرویز احمد ولد وزیر محمد عمر 55سال اپنے مال مویشیوں کے ساتھ ڈھوک تھمل میں گئے ہوئے تھے ،بھاری بارشکی وجہ سے اچانک چٹانیں کھسک آئیںاورپرویز زد میں آکر زخمی ہوئے بعد ازاںاس دنیا فانی سے چل بسے ۔اسی ضمن میں پنچائت حلقہ ڈوڈاج کے سرپنچ اکسیر ملک نے لازوال کو بتایا کہ ہسپتال میں جان دینے والے اس شخص کا سر و دیگر اجزاءٹوٹ چکے تھے جن کو جوڑنے کے لیے ہسپتال میں دھاگا اور سوئی دستیاب نہ تھی وہیں مقامی لوگوں نے جب محکمہ صحت کے ملازمین سے اس ضمن میں پوچھا تو ڈیوٹی پر تعینات ملازمین نے لوگوں کے ساتھ لڑائی اور جھگڑا شروع کر دیا اورناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرراجوری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال درہال کی حالت میں سدھار لائی جاے اوران ملازمین کے خلاف کاروای کی جائے بصورت دیگر انتظامیہ کے خلاف احتجاج بلند کیا جائے گیا۔
pix