pic
پینتھرز پارٹی نے انجینئر رشید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کیا مطالبہ
ونے شرما
ادھمپور//آج پینتھرز پارٹی کے نوجوان کارکنوں کی طرف سے پارٹی کے نوجوان لیڈر پون سنگھ کی صدارت میں کشمیری رہنما انجینئر رشید کے خلاف سلاتھیہ چوک ادھمپور میں جم کر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے دوران انجینئر رشید مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔احتجاج کی قیادت کر رہے پینتھرز پارٹی کے نوجوانوں لیڈر پون سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں رشیدکی طرف سے مہاراجہ ہری سنگھ کو لیکر نامناسب زبان استعمال کیا جاتا تھا جس کے خلاف آج پینتھرز نوجوان کارکنان نے مظاہرہ کر گورنر موصوف اور مرکزی حکومت سے انجینئر رشید کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جب دنیا سے جاتا ہے تو اس کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنا مناسب نہیں ہوتا اور مہاراجہ ہری سنگھ جن کی وجہ سے آج جموں کشمیر ریاست ہندوستان کا حصہ ہے اور جن پر ریاست کے ہر شہری کو فخر ہے ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنا شرمناک حرکت ہے ۔پون نے کہا کہ انجینئر رشید کی طرف پہلے بھی اس طریقے کی نازیبا زبان کا استعمال مہاراجہ ہری سنگھ کو لیکر کیا گیا ہے لیکن اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔پینتھرز کارکنوں نے معزز وزیر اعظم اور گورنر موصوف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر رشید کے خلاف جلد سے جلد سخت کارروائی کی جائے تاکہ وہ آنے والے وقت میں کوئی بھی مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہ کر سکے ۔