ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی خصوصی شرکت
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ// ڈاک بنگلہ کشتواڑ میں آج کشتواڑ سے تبدیل کئے گئے ایس ایس پی پاٹھک کے اعزاز میں ایک وداعی مجلس کا انعقاد ہوا۔ یہ تقریب پیس فار یوتھ کشتواڑ کے سرکر دہ منتظمین نے اسکے روح رواں عبدالمجید بچوں کی نظامت میں کیا تھا ۔اس مجلس میں چنیدہ معززین نے شرکت کی اور اکثر شرکاءنے ایس ایس پی کی کار کردگی پر خیالات کا اظہار کیا ،مقررین نے ایس ایس پی کشتواڑ کے کام کرنے کے طریقے کار پر روشنی ڈالی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا جو اس مجلس کے میر مجلس تھے نے ایس ایس پی کشتواڑ کے ساتھ کیے گیے کاموں کا تذکرہ کیا اور نہ صرف انکی کامیابی کا زکر کیا، بلکہ ان کے کام کرنے کے سلیقے کی بھی تعریف کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے دیگر مقررین اور شرکاءکے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ایسے ہونہار آفیسر کبھی کبھار ہی ملا کرتے ہیں جو جانفشانی اور ٹھیک جزبہ سے کام کرتے ہیں۔ سبھی شرکاءاور منتظمین نے تبدیل شدہ ایس ایس پی کی مزید کامیابی کی دعائیں کی۔ یہاں یہ بات بتانی ضروری ہے کہ اس مجلس میں کشتواڑ کے ایک نامی گلو کار عبدالرشید دیو نے دو گیت گا کر حاضرین مجلس کوخوب خوب محظوظ کیا ۔صہیب کنڈو نثار حسین ڈولوال وغیرہ نے بھی کچھ نظمیں گاکر مجلس کو پر کیف بنایا۔ ایس ایس پی پاٹھک نے اپنی تقریر میں کہا ک وہ ابتدا میں کشتواڑ آنا نہیں چاہتے تھے اور آکر اب جانا نہیں چاہتے تھے کہ یہاں وہ اب بہت کچھ جان چکے تھے لوگوں کو پڑھ چکے تھے ۔ جو تعاون عوام کی طرف سے ملا ہے میں اسے بھلا نہیں سکتا اور ا کے اعزاز میں جو مجلس منعقد کی گئی ،جن خیالات کا اظہار کیا گیا اور پھر گیت اور نظمیں گائی گئی، مجلس کو چاروں چاند لگاتے گئے میں سبھی کا شکر گزار ہوں خصوصا ًضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا معاون ایک پی نثار احمد ایس ایچ او کشتواڑ اور مجلس کے منتظمین کا، انہوں نے معروف صحافی مشتاق احمد دیو کابھی شکریا ادا کیا ۔