دو برسوں میں نکسل ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: شاہ

0
0

پانی، جنگل اور زمین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم مودی قبائلیوں کے احترام کی ضمانت بھی دیتے ہیں
لازوال ڈیسک

جگدلوپر؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ جب تک نکسل واد موجود ہے، سکھ اور سہولیات نہیں پہنچ سکتیں اور اگر نکسلی ہتھیار ڈالنے پر راضی نہیں ہوتے ہیں، تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ دو سال میں نکسل ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔مسٹر شاہ بستر ڈویڑن کے کانکیر لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بھوجراج ناگ کے حق میں انتخابی مہم کے دوران ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانا ہے، تاکہ ہندوستان دنیا کی تیسری معیشت بن جائے۔ پچھلے دس برسوں میں ملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر کانگریس کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا، لیکن وہ رام کے دربار میں نہیں آئے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کہتے ہیں کہ کشمیر کا دوسری ریاستوں سے کیا لینا دینا، وہ نہیں جانتے کہ چھتیس گڑھ کا ہر بچہ کشمیر کے لیے اپنی جان قربان کر سکتا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اسی طرح نکسل ازم کو ختم کر رہے ہیں جس طرح انہوں نے دہشت گردی کو ختم کیا۔ پچھلے چار مہینوں میں 90 سے زیادہ نکسلی مارے گئے اور 250 نے خودسپردگی کی۔ دو سال کے اندر چھتیس گڑھ سے نکسلائٹس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے باقی نکسلیوں کو ہتھیار ڈالنے کا مشورہ دیا اور انہیں خبردار کیا کہ بصورت دیگر وہ لڑائی کے لئے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی، جنگل اور زمین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم مودی قبائلیوں کے احترام کی ضمانت بھی دیتے ہیں۔ وسائل پر پہلا حق قبائلیوں اور غریبوں کا ہے، لیکن کانگریس کی سوچ اس سے مختلف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا