وادی چناب میں بارشوں کا قہر

0
0

بالائی علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج
محمد اشفاق
کشتواڑ پچھلے دو دن اے جاری بارش کی وجہ سے وادی چناب کے مختلف حصوں میں معمولات زندگی لگ بھگ مفلوج ہو کر رہ ہے گئے ہیں۔نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا بارشوں کے قہر کی وجہ سے فصلیں عمارتیں اور سڑکیں وغیرہ بری طرح سے تباہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بارشیں اای حساب سے جاری رہیں تو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے تعمیر شدہ سڑکیں نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جس کی وجہ اے یہ سڑکیں پوری طرح ناقابل آمدورفت بن چکی ہیں۔کسانوں نے فصلوں کی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال بہترین فصل کی پیدائش کی آس لگائے ہوئے بیٹھے تھے مگر تباہ کن بارشوں نے سب کچھ چوپٹ کر ڈالا۔ بارشوں کی وجہ سے نہ صرف فصلیں تباہ ہوئی ہیں بلکہ عام لوگوں کا جینا بھی دوبھر ہو چکا ہے، کیوں کہ تباہ کن بارشوں نے گلی کوچوں اور سڑکوں کو بھی بری طرح سے تباہ کر دیا ہے۔وادی چناب کے مختلف حصوں سے موصلہ اطلاعات کے مطابق بیشتر مقامات پہ سیالبی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور سڑکیں نالوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔جس کی وجہ سے اسکولی بچوں اور عام لوگوں کو سڑکوں پر چلنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔وادی چناب کے بالائی اور انتہائی دور دراز جگہوں جن میں، دیسہ، گرمل، کاستی گڑھ، دھندل، گندنہ، درابشالہ سروڑ ،بونجواہ، سرتھل، اور سروڑ علاقے شامل ہیں معمولات زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہو چکے ہیں۔مختلف علاقوں کے لوگوں نے نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو ان دور دراز علاقوں کا جلد از جلد دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لے کر نقصان کی بھر پائی کرنی چاہئے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا