الوداع ہونے والے بیچ کے لیے مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور کھیلوں کا اہتمام کیاگیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی سدھرا کے چوتھے سمسٹر کے طلباء ،کالج پرنسپل اور سٹاف نے ایک رنگا رنگ پروگرام میں چھٹے سمسٹر کے الوداع ہونے والے طلباء کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ دن دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ گزارے گئے سالوں کے لیے وقف تھا۔ وہیںخوشی کے لمحات کی یاد تازہ کرنے کے لیے چوتھے سمسٹر کے طلباء نے الوداع ہونے والے بیچ کے لیے مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور کھیلوں کا اہتمام کیا۔اس موقع پر چھٹے سمسٹر کے سینئر طلباء کو ایک ایک کر کے اسٹیج پر مدعو کیا گیا تاکہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔وہیں پروگرام کے اختتام پربی کم ششم سمسٹر کے تشاراور بی اے ششم سمسٹر کی ریتیکا شرما کو بالترتیب مسٹر اور محترمہ جی ڈی سی سدھرا قرار دیا گیا۔
اس پروگرام کا اختتام کالج کے قابل پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال کے خطاب کے ساتھ ہوا جس میں انہوں نے الوداع ہونے والے طلباء کے لیے حکمت کے حوصلہ افزا الفاظ کہے۔ انہوں نے طلباء کو محنت کرنے اور زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباء کے خوشگوار اور صحت مند مستقبل کی خواہش کی۔ انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر طلباء اور سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔