’حد بندی گوگل پر کی گئی عملی طورپر نہیں‘

0
0

این سی اور پی ڈی پی نے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا :غلام نبی آزاد
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز کہاکہ حد بندی گوگل پر کی گئی عملی طورپر نہیں۔انہوں نے کہاکہ حد بندی کے عمل سے سیاسی امیدواروں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔اننت ناگ میں روڈ شو کے دوران غلام نبی آزاد نے کہاکہ حد بندی کمیشن کو جموں صوبے میں پارلیمانی سیٹ بڑھانی چاہئے تھی لیکن انہوں نے اننت ناگ نشست کو راجوری سے جوڑ کر صحیح فیصلہ نہیں لیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حد بندی گوگل پر کی گئی عملی طورپر نہیں، اگر کمیشن کے ممبران اننت ناگ سے راجوری تک گاڑی میں سفر کرتے تو انہیں پتہ چلتا کہ دونوں علاقوں میں کتنا لمبا فاصلہ ہے۔ان کے مطابق اس وقت عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی امیدواروں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
غلام نبی آزاد نے پی ڈی پی اور این سی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے ایجنڈوں کو لوگوں کی ضروریات پر ترجیح دی اور ذاتی فائدے کے لئے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم مل کر تقسیم کی سیاست کو مسترد کرسکتے ہیں اور ترقی کی راہ اپنا سکتے ہیں جس سے ہر فرد کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے سیاسی لیڈروں پر تنقید کی کہ وہ جنوبی کشمیر میں ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ لوگوں کو ٹھوس فوائد پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔آزاد نے زور دے کر کہا، ’’یہ وقت ہے کہ ہم اپنے لیڈروں کو جوابدہ بنائیں۔ "بہت سے لوگ جنوبی کشمیر میں ووٹ مانگ رہے ہیں، لیکن انہوں نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔غلام نبی آزاد نے خطے کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا