’مہنگائی کی مار،ہماری پکارسنتی نہیں سرکار‘

0
0

آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کاڈائریکٹر آفس پر احتجاجی مظاہرہ

لازوال ڈیسک

  • جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل ٹریڈیونین فرنٹ کے بینر تلے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی جانب سے ڈائریکٹر آفس باہو پلازہ کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے پیش نظر نعرے بازی کی ۔واضح رہے کہ ریاست میں تقریباًساٹھ ہزار ورکر اور ہیلپر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیںاور کئی مرتبہ اپنی دیرینہ مانگوں کے پیش نظر کئی مرتبہ احتجاج کئے لیکن ان کی دیرینہ مانگوں کا ازالہ نہ ہو سکا اس ضمن میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے ڈائریکٹر آفس باہو پلازہ پر احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنخواہوں کو پنجاب ہریانہ اور دہلی کے ملازمین کے برابر کیا جائے کیونکہ گزشتہ دس برس سے ہماری تنخواہوں کو بڑھایا نہیں گیا ۔اس موقع مظاہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کی ورکر مخالف پالیسیوں کی مذمت کی ۔انہوں نے سرکار کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ورکروں کے جذبات کا امتحان نہ لیا جائے کیونکہ یہ وکر اور ہیلپر پہلے سے ہی آسمان چھوتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا