مختار احمد
گاندربل ؍؍ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے ڈسٹرکٹ پولیس لائینز گاندربل میں سابقہ پولیس افسران کے ساتھ فلاحی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مٹینگ کا انعقاد کیا جس میں ان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ایس ایس پی نے انہیں یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ان سے کہا کہ وہ تنہا محسوس نہ کریں۔نیز انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ اب بھی پولیس تنظیم کا حصہ ہیں اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔پولیس ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ان سے متعلق مختلف زیر التوا مسائل پیش کئے۔ ایس ایس پی گاندربل نے انہیں تحمل سے سنا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ریٹائر ہونے والوں کو ان کی قیمتی تجاویز پر ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے اور پولیس تنظیم میں ان کا بہت احترام کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پولیس محکمہ میں طویل مددت تک اپنے خدمات انجام دی ہیں اور تنظیم کا نام روشن کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس محکمہ کی طرف سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ میٹنگ میں ریٹائر ہونے والوں نے مختلف مسائل اٹھائے اور چیئرنگ آفیسر کی طرف سے ان کی توجہ دلائی گئی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کے حقیقی مطالبات اور مسائل کو ان کے ازالے کے لیے مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پی کی اس کاوش کو سراہا اور اْمید ظاہر کی کہب امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔