نیشنل کانفرنس قیادت کی پارٹی کیڈر کو ہدایات جاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں ضلع دیہی اے کی ایک میٹنگ آج شیر کشمیر بھون، جموں میں منعقد ہوئی جس میںجموں-ریاسی پارلیمانی حلقہ کی نشست کے لیے انڈی اتحاد کے امیدوار رمن بھلا کی حمایت کیلئے مہم کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔اس میٹنگ میں بابو رام پال سابق وزیر اور سنٹرل زون کے صدر بھی موجود تھے۔وہیںمیٹنگ کے آغاز میں رگھبیر سنگھ منہاس ضلع صدر جموں دیہی اے نے ضلع جموں دیہی اے میں پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ رمن بھلہ کو کامیاب بنانے کے لئے بے دھڑک کام کریں جو انڈی اتحاد کے امیدوار ہیں۔
وہیںپارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، این سی کے سینئر لیڈر بابو رامپال نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کی پوری قیادت مایوسی کا شکار نظر آتی ہے، جس میں کوئی ایجنڈا نہیں ہے، کیونکہ زعفرانی پارٹی 2014 اور 2019 کے انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ کیے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر بے مثال ترقی کے نام پر جھوٹے بیانیے پھیلانے کے حربوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس عوام کو دکھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور اسے مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور دیگر مسائل پر عوام کی تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے جموں لوک سبھا سیٹ کے اتحادی امیدوار رمن بھلہ کو ووٹ دینے اور حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پربملا لوتھرا سابق ایم ایل اے، پردیپ بالی، ایوب ملک صوبائی سیکرٹریز جموں، عبدالغنی تیلی چیئرمین او بی سی سیل، انکش ابرول جوائنٹ سیکرٹری جموں صوبہ، چندر موہن شرما ضلع صدر جموں اربن، وجے لکشمی دتہ سابق صوبائی سیکرٹریز صدر خواتین ونگ، راکیش کمار پلوان ضلع صدر جموں دیہی اے وائی این سی، ریتا گپتا نائب صدر سنٹرل زون، ڈاکٹر وکاس، رندھیر چب ضلع نائب صدر جموں رورل اے و دیگران موجود تھے ۔