سانبہ پولیس نے لاپتہ شخص کو خاندان سے ملایا

0
0

سات نومبر2023کو لاپتہ ہوا تھا شخص،پولیس چوکی رکھ امب ٹلی میں درج کرائی تھی شکایت
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے ایک لاپتہ شخص کو اس کے اہل خانہ سے ملایا ہے جس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں آنے والی پولیس چوکی رکھ امب ٹلی میں درج کرائی گئی ہے۔07.11.2023 کو پولیس چوکی رکھ امب ٹلی میں لاپتہ شخص کے والد سرداری لال نے ایک تحریری رپورٹ درج کروائی جو کہ کالی باڑی تحصیل اور ضلع سانبہ کے رہنے والے ہیں کہ ان کا بیٹا گھر سے باہر گیا اور واپس نہیں آیا۔ لواحقین کی جانب سے تمام کوششیں کی گئیں تاہم لاپتہ شخص کا پتہ نہیں چل سکا۔
وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے لاپتہ شخص کی تلاش شروع کی۔مسلسل سخت کوششوں سے پولیس چوکی رکھ امب ٹلی کی پولیس ٹیم نے مذکورہ لاپتہ شخص کا سراغ لگا کر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا