پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اپنی پارٹی متحرک

0
114

جائزہ اجلاس میں انتخابی مہم کے لیے حکمت عملی طے کی گئی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اپنی پارٹی متحرک ہے اور تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس ضمن میں آج پارٹی صدر دفتر سرینگر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں متعدد سرینگر لیڈران کے علاوہ سرینگر پارلیمانی حلقہ انتخاب کے سینئر کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ میٹنگ کی قیادت پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر نے کی۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے اپنے علاقوں کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ان انتخابی سرگرمیوں سے لیڈرشپ کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد دلاور میر نے رہنماؤں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کو اپنی پارٹی کے شفاف ایجنڈے اور پالیسیوں کے بارے مکمل آگاہی دینے کے لئے انتخابی مہم کے دوران پوری طرح متحرک رہیں۔
انہوں نے کہا، ’’یہی وقت ہے جب ہمیں انتخابات کی تیاری کے لیے ہمہ وقت متحرک اور سرگرم رہنا ہوگا. ہمیں عوام کو اپنی پارٹی کے ایجنڈے اور پالیسیوں سے مکمل طور آگاہ کرنے کی ضرورت ہے. لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ اپنی پارٹی کا بنیادی مقصد جموں کشمیر کو امن و استحکام، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اپنی پارٹی ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ابھری ہے، اور لوگ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمارے غیر مبہم ایجنڈے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔‘‘اجلاس میں پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ان میں جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، جو ان انتخابات میں سرینگر حلقہ انتخاب میں پارٹی کے امیدوار بھی ہیں، سابق رکن اسمبلی اور پارٹی ترجمان یاور دلاور میر، صوبائی نائب صدر کشمیر مظفر رضوی، ترجمان اعلیٰ ، ریاستی سیکرٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر اور صوبائی سیکرٹری ملک آفتاب، ریاستی کنوینر اور گاندربل ضلع کے انچارج حاجی پرویز احمد، پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشادہ شاہین اور سرینگر کے تمام اسمبلی حلقہ ہائے انتخابات کے پارٹی انچارج اور سینئر کارکنان شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا