انجینئررشی کلم نے ایل جی سے دیوسر میں ریوینیو حکام کے خلاف خصوصی تحقیقات کرنے کی اپیل کی

0
126

کہا کشمیری پنڈت مہاجرین کی اراضیوں کو ناجائز طریقہ کار سے دوسروں کے نام تبدیل کیا جا رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍معروف سماجی اور سیاسی کارکن اور قومی صدر، ترجمان یوتھ فارمرز آرگنائزیشن انجینئر رشی نے ایل جی سے دیوسر میں ریوینیو حکام کے خلاف خصوصی تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔سرینگر میں تنظیم کے کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہیہ ستم ظریفی اور تشویشناک بات ہے کہ کے پی کے مہاجرین کی زیادہ تر اراضی پر کچھ کرپٹ ریونیو حکام کی طرف سے گٹھ جوڑ اور نرم گوشہ کے ساتھ قبضہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ غلط اور غیر قانونی تغیرات اس طرح زمین کے اصل مالکان کو ان کے جائز حقوق سے محروم کر دیتے ہیں۔
رشی نے کہا کہ زیادہ تر کے پی تارکین وطن کی زرعی اراضی کے ریونیو ریکارڈز کو ٹمپرڈ کیا گیا ہے اور کہیں کہیں سرکاری اراضی کے طور پر دکھایا گیا ہے اور اس طرح زمین کے مالک کو تحصیل دیوسر میں سابقہ مالک قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرایہ داری کے تحت زمین کو بڑے پیمانے پر کرائے داروں کے حق میں کرپٹ طریقوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔
رشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دیوسر ضلع کولگام میں غیرموجودہ لوگوں کے حق میں تبدیلیاں روز کا معمول بن گیا ہے اور اصل زمین مالکان کی حالت زارکوئی نہیں سنتا۔انہوں نے کہاکہ یہاں تک کہ حال ہی میں ٹرانسفر ہونے والے متعلقہ ریونیو حکام (دیوسرمیں) نئے تعینات ہونے والے اہلکاروں پر اپنے قریبی لوگوں کی حمایت کرنے اور زیر التواء تبدیلیاں کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ رشی نے انتظامیہ بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ انصاف کے مفاد میں تحصیل دیوسر کولگام میں ناپسندیدہ اور بدعنوان متعلقہ ریونیو اہلکاروں کی غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا