سری نگر،// جنوبی ضلع پلوامہ کے فریسی پورہ گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مقامی ملی ٹینٹ مارا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 53آر آر،183بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے جمعرات اعلیٰ الصبح پلوامہ کے فریسی پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر محصور دہشت گرد نے سلامتی عملے پر فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کی گئی اور اس کی شناخت دانش شیخ ساکن سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ مہلوک دہشت گرد لشکر طیبہ /ٹی آر ایف سے وابستہ تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔