فوج کی جانب سے مقامی عوام کو مفت ادویات اور مشورات سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍عالمی یوم صحت کے موقع پر ہندوستانی فوج نے ضلع ریاسی کے کینڈورااورگلاب گڑھ کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچنے کے لیے طبی گشت کیجہاںاکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ بالخصوص بوڑھے، خواتین اور بچے جو اونچے علاقوں میں رہتے ہیں صحت کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔
وہیںمیڈیکل گشت کا مقصد ایسے لوگوں کی مدد کرنا اور ان کی دہلیز پر طبی امداد فراہم کرنا تھا۔ اس اقدام سے تمام عمر کے 106 افراد (25 مرد، 39 خواتین اور 42 بچے) مستفید ہوئے۔اس دوران طبی گشتی ٹیم نے گاؤں والوں کو انتہائی ضروری ادویات اور طبی مشورہ فراہم کیا۔ یہ اقدام نہ صرف اچھی صحت کو یقینی بنائے گا بلکہ عوام کے ساتھ رابطے کو بھی مضبوط کرے گا۔