انڈیا کی سرکار اور فوج انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی:جنرل راوت

0
0

’دشمن دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرے گا‘

یواین آئی

دراس (کرگل)فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کرگل جنگ پاکستانی فوج کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اب وہ دوبارہ ایسی حماقت کبھی نہیں کرے گی۔انہوں نے پاکستان کو دوبارہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت ایسی غلطی کرنے کی جرات کرنے سے خبردار کیا۔موصوف فوجی سربراہ نے کہا کہ کرگل جنگ سے یہ واضح ہوا کہ پاکستان مستقبل میں ایسی غلطی نہیں کرے گا۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے کرگل میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔بپن راوت نے کہا: ‘دشمن دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرے گا، یہ1999 میں پاکستانی فوج کی سب سے بڑی غلطی تھی، انڈیا کی سرکار اور فوج انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، وہ کتنی بھی اونچائی پر جاکر قبضہ کریں لیکن ہم ان سے یہ اونچائیاں واپس چھینیں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو لائن آف کنٹرول اور دوسری جگہوں پر پیچھے دھکیلا ہے اور آج ہماری فوج جدید آلات سے لیس ہے لیکن اس کے بغیر بھی ہم او نچائیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔موصوف فوجی سربراہ نے کہا کہ ہمارے کمانڈرس خطرے مول لے رہے ہیں۔پلوامہ حملے کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کہ اس میں پاکستان کا نام یوں ہی لیا گیا، کے بارے میں راوت نے کہا: ‘پلوامہ حملے کے بارے میں ہم حقیقت سے واقف ہیں اورہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس سلسلے میں کافی شواہد پیش کئے ہیں’۔دراندازی میں کمی واقع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بپن راوت نے کہا: ‘دراندازی بند ہونے کی دو وجوہات ہیں ایک یہ کہ ہماری فوج لائن آف کنٹرول پر کافی چوکس ہے اور دوسری ہم نے دراندازی کو ناکام بنانے کے لئے اضافی فورسز تعینات کئے ہیں اور پاکستانی فوج اور جنگجو یہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے لائن آف کنٹرول پر کہیں بھی نزدیک آنے کی کوشش کی تو پھر انہیں صرف لاشوں کو اٹھانا پڑے گا’۔مسٹر راوت نے کہا کہ بھارت میں بندوقیں، ہیلی کاپٹر مینو فیکچر ہورہے ہیں اور اگر کوئی ہمارے ساتھ ٹیکنالوجی شیئر کرتا ہے تو اس کا فائدہ اسی کوہوگا کیونکہ ہمارے یہاں کافی بڑا مارکیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس ہتھیار کا ٹیسٹ بھارتی فوج کرتی ہے وہ ہتھیار دنیا میں مشہور ہوتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا