رہائشیوں خصوصاً بچوں کو روزمرہ کی زندگی میں صحت اور صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍عالمی یوم صحت ہر سال 7 اپریل کو دنیا بھر میں صحت کے مسائل سے آگاہی اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ سال کے لیے ‘عالمی یوم صحت’ کا تھیم ‘میری صحت، میرا حق’ ہے۔ وہیںعالمی یوم صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے، ہندوستانی فوج نے لام راجوری میں ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔اس لیکچر کے انعقاد کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ رہائشیوں خصوصاً بچوں کو روزمرہ کی زندگی میں صحت اور صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ اس لیکچر کا مقصد رہائشیوں کو جسمانی سرگرمیوں، یوگا، متوازن غذا اور امیونائزیشن پر توجہ دے کر اچھی صحت برقرار رکھنے کی ترغیب دینا تھا۔ دریں اثناء سوچھ بھارت ابھیان پر زور دیتے ہوئے رہائشیوں کو ذاتی حفظان صحت، اردگرد کی صفائی، کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔