جرمنی میں جموں وکشمیرکاپرچم لہرایا
گوروشرمانے بین الاقوامی ہینڈبال میں کانسے کاتمغہ جیتا
پریتی مہاجن
جموں؍؍جرمنی میں اُس وقت جموں وکشمیرکاپرچم لہرایاجب ریاست کے ہینڈبال کھلاڑی گورونے 25ویں ہینڈبال ڈیز انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں کانسے کاتمغہ جیت لیا۔حال ہی میں لُبیک جرمنی میں یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جہاں ٹیم انڈیا کاحصہ ریاست جموں وکشمیرکے گوروتھے جنہوں نے اپنی ریاست کانام روشن کرتے ہوئے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔
ہینڈبال فیڈریشن آف انڈیاکے بینرتلے ہندوستانی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت ی۔کھلاڑیوں کو دہلی میں ہوئے ٹرائل کے بعد منتخب کیاگیا جن کی دہلی میں مختصر کوچنگ ہوئی۔ جموں وکشمیر میں محکمہ بجلی میں ملازمت کررہے گورو نے ریاست جموں وکشمیر کے پریڈگرائونڈمیں ہینڈبال کی مشق کی ہے ان کی نگرانی معروف ہینڈبال کوچ ارون کمار شرمانے کی۔وہ1998کے جانے مانے ہینڈبال کھلاڑی رہے ہیں۔27تا30جون 2019کومنعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے چیک جمہوریہ کو شکست دیتے ہوئے تیسرے مقام پراپنی جگہ بنائی۔بعد ازاں بھارت میزبان جرمنی سے ہار گیا اور جرمنی نے ڈنمارک کو شکست دیتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔
اس ٹورنامنٹ میں16ٹیموں نے قسمت آزمائی کی۔گورونے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کاایک دیرینہ خواب تھاکہ وہ ملک کی نمائندگی بین الاقوامی سطح پرکریں اور یہ خواب شرمندۂ تعبیرہواجس سے وہ کافی خوش ہیں۔اُنہوں نے جے اینڈکے ہینڈنال ایسوسی ایشن کاشکریہ اداکیاجنہوں نے انہیں موقع دیا اوران پراپنااعتماد ظاہرکیا۔
1998میں ریاستی سطح پراس کھیل میں قسمت آزمانے والے گوروشرمانے پہلاگولڈمیڈیل جیتا، ان کی حصولیابیوں کی طویل فہرست ہے جس میں ریاست، زوناور قومی سطح پراورفیڈریشن کپ میں اُنہوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔
قومی سطح پرریاست جموں وکشمیرکی آٹھ مرتبہ ریکارڈ نمائندگی کرنے کے علاوہ وقاری قومی کھیلوں میں گوروشرمانے دومرتبہ شرکت کی ہے۔دریں اثناء جنرل سیکریٹری جے اینڈکے ہینڈبال ایسوسی ایشن اشونی رینہ نے گوروشرماکو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی نیک خواہشات سے نوازاہے۔