بی جے پی لوک سبھاانتخابات میں کلین سویپ کرے گی: رویندر رینا

0
0

کٹرا میں کوٹلہ ککریا، آگھر جیتو، دیوا مائی، کرنا، کنڈیار میں سلسلہ وار اجلاسوں سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
کٹرا؍؍ رویندر رینا، صدر، جموں و کشمیر بی جے پی نیاپنے ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ترقی کی لہر پر سوار ہوتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔بی جے پی کے صدر رویندر رینا ضلع ریاسی کے کوٹلہ ککریال، آگھر جیتو، دیوا مائی، کرنا اور کنڈیار، کٹرا میں عوامی جلسوں کی ایک سیریز سے اظہار خیال کر رہے تھے۔
وہیںرویندر رینا نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاسی خطہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے تحت بے مثال ترقی دیکھی ہے۔ خطے میں ترقی اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے کے واضح نقطہ نظر کے ساتھ، لوگوں نے اس پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو ووٹ دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی گنتی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے آیوشمان گولڈن کارڈ جیسی سہولیات میسر کروائی اور کئی اہم کام انجام دیے ۔
رینا نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے بغیر کسی تعصب کے تمام ضرورت مندوں کو مفت مکانات، مفت راشن، مفت تعلیم، خواتین کو عزت، مفت گیس سلنڈر اور نظر انداز شدہ طبقات کے لیے بہت سے فلاحی اقدامات فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کی قائدانہ خوبیوں کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو آسانی سے کووڈوبائی امراض سے باہر نکالا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا