این سی پی تنازعہ

0
0

کسی کو بھی عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا حق نہیں ہے:پر سپریم کورٹ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے متعلق ایک تنازعہ کی سماعت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو بھی جان بوجھ کر عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا حق نہیں ہے۔جسٹس سوریہ کانت اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے این سی پی (شرد پوار) کی ایک عرضی پر ان کے بھتیجے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے گروپ سے پوچھا کہ کیا اس نے یہ عرضی ’شرد پوار‘کے نام اور این سی پی کے ’گھڑی‘کے نشان کا استعمال کرتے ہوئے دائر کی ہے۔ اس کو انتخابی مواد میں شامل کرنے کے لئے عدالت کے حکم پر عمل کیا تھا کہ اس کی الاٹمنٹ (اس انتخابی نشان کی) عدالت کے زیر غور ہے۔
سپریم کورٹ نے قبل ازیں اجیت پوار گروپ کو انتخابی مہم کے مواد میں یہ اعلان شامل کرنے کی ہدایت کی تھی کہ انتخابی نشان ‘گھڑی’ کی الاٹمنٹ عدالت کے سامنے زیر سماعت ہے۔بنچ نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس کے حکم کی غلط تشریح کرے۔ عدالت نے اپنے حکم کی تعمیل میں اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کی تفصیلات ریکارڈ پر لانے کی ہدایت دی۔
بنچ نے اجیت پوار کے گروپ کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل مکل روہتگی سے کہا’’آپ ہدایات لے سکتے ہیں کہ اس حکم کے بعد کتنے اشتہارات جاری ہوئے ہیں۔ اگر وہ (اجیت پوار) اس طرح کا برتاؤ کر رہے ہیں، تو ہمیں غور کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ جان بوجھ کر ہمارے حکم کو غلط سمجھے۔‘‘سینئر وکیل اے ایم سنگھوی، شرد پوار روپ کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ (اجیت پوار دھڑا) سپریم کورٹ کے 19 مارچ کو جاری کردہ حکم کی تعمیل نہیں کر رہا ہے۔
بنچ نے کہا کہ حکم ’’سادہ زبان میں‘‘ہے اور اس میں غلط تشریح کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اس پر مسٹر سنگھوی نے دلیل دی کہ عدالت نے 19 مارچ کو ایک تفصیلی حکم جاری کیا تھا، لیکن اجیت پوار کے دھڑے نے اس کی تعمیل نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے فریق کی طرف سے اس حکم میں نرمی کے لیے درخواست دی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ دوسرا فریق حکم پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ انتخابات جلد شروع ہونے والے ہیں اس لیے عدالت کو اس طرح کے نظرثانی پر غور نہیں کرنا چاہیے۔مسٹر روہتگی نے اپنی طرف سے کچھ اشتہارات (جس میں ضروری اعلان شامل کیا گیا تھا) کے ذریعے بنچ کے سامنے اجیت دھڑے کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت جمعرات کو کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا