ریاسی میں زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کیلئے تربیتی سیشن کا اِنعقاد

0
156

لازوال ڈیسک

رِیاسی؍؍ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وشیش مہاجن کی رہنمائی میں آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے پیش نظر زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کے لئے آج یہاں ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ایک تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے اِنتخابی عمل کی سا لمیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کی طرف سے وضع کردہ اِنتخابی قواعد پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا اور تمام شراکت داروں کے لئے منصفانہ اور مساوی اِنتخابی ماحول کو برقرار رکھنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔دورانِ سیشن مجسٹریٹوں کو ان کے اہم کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ اِنتخابی عمل کے دوران امن و امان کے نفاذ، پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی اور رائے دہندگان کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔تقریب میں ایم سی سی کے نوڈل آفیسر کلبھوشن کھجوریہ، ٹریننگ کے نوڈل آفیسر محمد انور بانڈے، اے آر او 57 ریاسی انشومالی شرما، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر راکیش کمار اور ماسٹر ٹرینر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا