ماہ مقدس کے چلتے ڈورو میں مارکیٹ چیکنگ مہم تیز

0
0

کئی دکانداروں کو موقعہ پر جرمانہ عائد کیا گیا
شاہ ہلال
اننت ناگ // ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد کی ہدایت پر ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم کی نگرانی میں بدھ کو ریونیو، ایف سی ایس اینڈ سی اے اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر مین بازار ڈورو میں مارکیٹ چیکنگ مہم چلائی۔ اس مہم کا مقصد حکومتی نوٹیفائیڈ نرخوں پر معیاری مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، قیمتوں کی منصفانہ لائن کو برقرار رکھنے کے علاوہ ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور ضروری اشیائ￿ کی منافع خوری کو روکنا مہم کے دوران کئی دکانداروں سے 5600روپیہ موقعہ پر ہی جرمانہ وصول کیا۔
اس موقعہ پر ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مطلع شدہ نرخوں کو ظاہر کریں اور ان کی پابندی کریں۔انہوں نے فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ جمانے والے دکانداروں سے تنبیہ کیا کہ وہ از خود فٹ پاتھوں سے قبضہ ہٹائے جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں رکھیں ، فوڈ سیفٹی کے اصولوں کی پابندی کو یقینی بنائیں اور بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں۔ایس ڈی ایم نے کہا کہ نہ صرف ماہ رمضان میں بلکہ اس طرح کی مہم معمول کی بنیاد پر سال بھر چلائی جائے گی۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اشیائے ضروریہ خریدنے سے پہلے ایکسپائری ڈیٹ چیک کر لیں اور دکانداروں کو بھی تنبیہ کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قیمتیں اعتدال میں رکھیں تاکہ عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ادھر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اسطرح کی اقدام پر کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ کم از کم ہفتہ میں ایک بار مارکیٹ چکینگ ہونی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا