جی ڈی سی ادھم پور نے سویپ کے تحت پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا

0
141

طلباء کو انتخابات میں ان کی شرکت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ آزادی کا امرت کال کے دوران سویپ کے تحت سرگرمیوں کے تسلسل میں گورنمنٹ ڈگری کالج ادھم پور کے الیکٹورل لٹریسی کلب نے آئینی ذمہ داریوں کو ادا کرنے اور طلباء کو ملک کی جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے’چنائو کا پَروّ، دیش گَروّ‘ کے بینر تلے پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا۔واضھ رہے یہ تقریب سرپرست اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رومیش کمار گپتا کی رہنمائی میں منعقدہوئی۔اس پروگرام کا مقصد کالج کے نوجوان طلباء کو انتخابات میں ان کی شرکت کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
وہیںپروگرام کا آغاز شرکاء کے دلچسپ اور رنگا رنگ پوسٹر سازی کے مقابلے سے ہوا۔ اس تقریب میں طلباء نے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار اپنی رنگا رنگ تصویروں کے ذریعے کیا۔ وہیںتعارفی تقریر پروفیسر (ڈاکٹر) رومیش کمار گپتا، پرنسپل جی ڈی سی ادھم پور نے کی، اپنے خطاب میں انہوں نے ڈاکٹر جگجیت سنگھ، کنوینر سویپ اور ان کے رضاکاروں کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تمام طلباء سے اپیل کی کہ وہ ووٹر کے طور پر رجسٹر ہوں اور ان کی جیب میں ہندوستان کا سب سے طاقتور شناختی کارڈ یعنی ووٹر شناختی کارڈ ہو، جس میں بہترین لیڈر کا انتخاب کرنے اور حکومتوں کو بھی تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شویتا شرما، ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس نے کہا کہ پوسٹر سازی کے مقابلے نے طلباء کے لیے ووٹنگ کے حقوق کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات تخلیقی انداز میں پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔تاہم پوسٹر سازی کے مقابلے میں طلباء کی فنکارانہ صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔وہیںپروگرام کا اختتام ڈاکٹر شویتا شرما کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا