ڈاکٹر نصیب علی نے ڈاکٹر عبدالحق یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی نے ڈاکٹر نصیب علی کو ایکسٹرنل ممبر آف بورڈ آف اسٹڈیز شعبہ اردو مقرر کیا ہے ۔اس سلسلے میں یہاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر نصیب علی ،سینٹر آف انڈین لنگویج ،اسکول آف لنگویج،لٹریچر اینڈ کلچرل اسٹڈیز جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی آندھرا پردیش کے شعبہ اردوکا ایکسٹرنل ممبر آف بورڈ آف اسٹڈیزمقرر کیا ہے ۔ واضح رہے ڈاکٹر نصیب علی کا تعلق جموں وکشمیر سے ہے اور موصوف اس وقت جواہر لال یونیورسٹی میںاپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہیں موصوف کی اس نمایاں کامیابی پر کئی ادبی شخصیات نے مبارک باد پیش کی ہے ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر نصیب علی نے ڈاکٹر عبدالحق یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔