سروڑی نے پارلیمنٹ میں ریاست، زمین اور ملازمت کے تحفظ کے لیے لڑنے کا عہد کیا

0
0

پارلیمنٹ میں ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد کی کوششوں تعریف کی
ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینے اور خطے میں امن کی وکالت کے بنیادی مشن کا اعادہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈی پی اے پی کے وائس چیئرمین اور ادھم پور ڈوڈہ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار جی ایم سروڑی نے بٹوٹ کے حالیہ دورہ کے دوران پرتپاک اور جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔وہیں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، سروڑی نے پارلیمنٹ میں عوام کی آواز کو بلند کرنے اور خطے کی بہتری کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی ترقی کے لیے کمیونٹی کے درمیان اتحاد کی اپیل کی۔ انہوں نے مشترکہ اہداف اور خواہشات کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ سروڑی نے لینڈ آرڈر کے خلاف پارٹی کے موقف اور بلڈوزر کی کامیاب روک تھام کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں کے حقوق کے دفاع میں ڈی پی اے پی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد کی کوششوں کی خاص طور پر تعریف کی، جہاں انہوں نے لوگوں کے جذبات کی مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کی سختی سے مخالفت کی۔ سروڑی نے پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کی وکالت کرنے والی واحد آواز کے طور پر آزاد کی تعریف کی، جس نے عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے ڈی پی اے پی کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینے اور خطے میں امن کی وکالت کرنے کے ڈی پی اے پی کے بنیادی مشن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی پی اے پی کا ایجنڈا صرف اور صرف ترقی اور سماجی ہم آہنگی پر مرکوز ہے۔ دریں اثنا، صوبائی صدر جگل کشور شرما نے عوام پر زور دیا کہ وہ تفرقہ انگیز طاقتوں کو مسترد کریں جو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ شرما نے پارلیمنٹ میں ایسے نمائندوں کو منتخب کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو عوامی مسائل کو اٹھانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شرما نے ڈی پی اے پی کے وائس چیئرمین اور لوک سبھا سیٹ کے امیدوار جی ایم سروڑی کی مؤثر طریقے سے عوام کی نمائندگی کرنے اور پارلیمنٹ میں ان کے خدشات کو دور کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے ترجماناعلیٰ سلمان نظامی نے سروڑی کے ٹریک ریکارڈ اور انصاف اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کے عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسائل پر مبنی سیاست پر ڈی پی اے پی کے موقف کا اعادہ کیا، ایسے نمائندوں کی ضرورت پر زور دیا جو عوامی فلاح و بہبود، اتحاد اور ہم آہنگی کو تقسیم کرنے والے ایجنڈوں پر ترجیح دیں۔ اس موقع پر دیگر لوگوں میں صوبائی صدر جگل کشور شرما، ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی، ارون سنگھ راجو سیکرٹری، گورو چوپڑا، شاہ رخ بھٹی زونل جنرل سیکرٹری، چودھری محمد فاروق صوبائی جنرل سیکرٹری، وشال چوپڑا صوبائی جنرل سیکرٹری، عارف سلاریہ عارف بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا