آنے والے تہواروں کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں: درخشاں

0
0

ڈاکٹر اندرابی نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جموں عیدگاہ، مانڈا مزار اور پیر بابا کیمپس کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج تہوار وںکے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے جموں میں عیدگاہ، مانڈا میں مزار احاطے اور پیر بابا بودن علی شاہ کے مزار کا دورہ کیا۔ وہیںڈاکٹر اندرابی کے ساتھ وقف بورڈ کے افسران اور کئی محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر اندرابی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ جمعۃ الوداع، شب قدر اور عیدالفطر کے اجتماعات کے لیے ان مقامات اور خطے کے دیگر مقامات پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ نے خصوصی تہوار کے اجتماعات میں شرکت کرنے والے تمام عقیدت مندوں کو مطلوبہ سہولیات کی یقین دہانی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔ ڈاکٹر درخشاں نے کہاکہ ہم لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بورڈ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ تمام انتظامات مکمل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹی کے لوگوں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران بورڈ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک بار پھر اعتماد کا رشتہ دوبارہ قائم ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں وقف بورڈ متعلقہ تمام کاموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا