پونچھ میں ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ

0
0

جموں،// جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ کو تباہ کیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس نے پونچھ کے اپر گرسائی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ قدرتی غار میں ملی ٹینٹوں نے کمین گاہ بنائی تھی۔
ان کے مطابق کمین گاہ سے کھانے پینے کی اشیاءبرآمد ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا