جواہر ٹنل شیطانی نالہ: فوجی اہلکاروں نے پولیس اہلکار کی شدید مار پیٹ کی

0
0

ملک شاکر
بانہال// جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر قریب تین بجے جواہرٹنل شیطانی نالہ کے مقام پر فوج کے کیو آر ٹی اہلکاروں نے ایک پولیس اہلکار کو گاڑی آگے بڑھانے پر مار پیٹ کی جس کے بعد میں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سب ضلع ہسپتال بانہال لایا گیا اور مذید علاج و معالجہ کے لئے بعد میں انہیں وادی کشمیر منتقل کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ سلیکشن گریڈ پولیس اہلکار امتیاز احمد شاہ بیلٹ نمبر 647 ساکنہ ڈوڈہ اپنے بچوں کے ہمراہ سرینگر کی طرف جا رہا تھا۔زخمی پولیس اہلکار کے مطابق جب وہ شاہراہ پر شیطانی نالہ بانہال کے مقام پر پہنچا تو راشٹریہ رائفلز کے کیو آر ٹی کے جوانوں نے انہیں آگے بڑھنے پر مار پیٹ کی ۔ مذکورہ پولیس اہلکار کے سر میں پانچ ٹانکے آئیں ہیں ۔اسے بانہال کے ایمرجنسی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج کے لئے سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں جھٹ گئی – واضح رہے امرناتھ یاترا شروع ہونے کے بعد شاہراہ پر صبح دس بجے سے شام تین بجے تک سیول ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس پولیس اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ اپنی بچی کو ڈاکٹر کے پاس سرینگر لیکر جا رہے تھے کہ اسی دوران فوجی اہلکاروں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا