بنک کے ریاست میں 15 سال پورے ہونے کے موقع پر کلسڑ ہیڈ نے عوام کا کیا شکریہ ادا
شاکرملک
بانہال ایچ ڈی ایف سی بنک برانچ بانہال نے بدھوار کو بنک کو جموں کشمیر میں پندرہ سال پورے ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا – اس موقع پر مقامی بنک گاہکوں کے علاوہ عام معززین اور دوکاندار برادری کے لوگ بھی موجود تھے – اس موقع پر تقریب سے بولتے ہوئے بنک کے جنوبی کشمیر و چناب ویلی کے کلسڑر ہیڈ شوکت حسین نے کہا کہ اس بنک نے سن 2003 میں ریاست میں اپنی پہلی برانچ قائم کی تھی اور ان پندرہ سالوں کے عرصے میں یہ بنک ریاست میں اب تک80 شاخیں قائم کر نے میں کامیاب ہوا ہے جس میں ہر ضلع میں برانچ قائم کی گئی ہے – انہوں نے کہا کہ یہ بنکنگ کی تمام تر جدید سہولیات سے لیس ہے اور گاہکوں کو بہتر سے بہتر بنکنگ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے – انہوں نے لوگوں خاص کر بنک صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی بھروسے کی وجہ سے بنک ترقی کر رہا ہے اور عوام کی سپورٹ کے بنا یہ ممکن نہیں – انہون نے کہا کہ بنک سی ایس آر کے تحت پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے علاوہ سن 20ق4چمیں آئے سیلاب میں متاثرین کی مدد میں بھی پیچھے نہیں رہا ہے – انہوں نے کہا کہ ایسی میٹنگوں کا انعقاد پبلک کے ساتھ مستقبل میں بھی جاری رہے گا – وہان موجود لوگوں نے بھی بنک کی بہتر سہولیات کی سراہنا کی اور مستقبل میں بھی بنک اور لوگوں کے درمیان ایسی میٹنگوں کے انعقاد کی اپیل کی – کلسڑر ہیڈ نے انہین یقین دہانی کرائی کہ مستقبل مین بھی اس قسم کی ملاقاتیں عوام کے ساتھ ہوتی رہیں گی – انہوں نے بنکنگ کی مختلف جدید سہولیات اور پروڈیکڈز کے بارے میں بھی لوگوں کو جانکاری فراہم کی – اس موقع پر ان کے علاوہ برانچ ہیڈ امتیاز احمد، اسسٹنٹ منیجر منیب الرحمان و دیگر عملہ بھی موجود تھا اور انہوں نے تقریب مین شرکت کر نے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا –