سید نیاز شاہ
پونچھ// منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو دیکھتے ہوئے ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے کڑے اقدامات اٹھائے جا رہے تھے۔ جن میں جگہ جگہ ناکہ بندی کی جا رہی تھی اور سبھی ایجنسیوں کو بھی الرٹ کیا گیا تھا، پولیس ہر مشتبہ شخص پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی تاہم اس سلسلہ میں پولیس نے آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس زرائع کے مطابق ،ان آٹھ منشیات فروشوں کی پہچان کچھ اس طرح سے بتائی ہے ۔دویندر گل ساکنہ پونچھ ، چیتن گل ساکنہ پونچھ، اکبر ساکنہ کیرنی، عبدالغنی ساکنہ شاہپور ،اشفاق ساکنہ اتر پردیش ،سامیہ دین ساکنہ اتر پردیش، راما وشواس ،ساکنہ اتر پردیش اور راویند ساکنہ مدھیہ پردیش وغیرہ شامل ہیں۔