spot_img

ذات صلة

جمع

فریزر اور ہوپ طوفان سے ممبئی کے حوصلے پست، دہلی فتح یاب

نئی دہلی، // جیک فریزر-میک گرک (84) اور شی...

ہماچل میں اسکول بس کی زد میں آکر نو سالہ بچی کی موت

اونا، ْْ ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے بنگانہ...

چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی

کولمبو/نئی دہلی،// سری لنکا نے ہمبنٹوٹا بندرگاہ کے قریب...

روسی فضائیہ نے یوکرین کے 68 ڈرون مار گرائے

ماسکو، // روس کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ...

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ٹوکیو، // جاپان کے بونین اور اوگاسوارا جزائر کے...

نیتن یاہو کے دفتر کی وائٹ ہاؤس سے درخواست ، رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے کے لیے ضروری مشاورت کے لیے وفد بھیجنے کی خواہش ظاہر کی

تل ابیب، //اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اپنے فیصلے سے رجوع کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے درخواست کی ہے کہ مشاورت کے لیے اسرائیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کے لیے اگلے ہی ہفتے میں فوری وقت دیا جائے۔ اسرائیل رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے کے لیے ضروری مشاورت کے لیے وفد بھیجنا چاہتا ہے۔
اسرائیل نے پیر کے روز اقوام متحدہ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد روکنے کے لیے امریکہ کے ویٹو استعمال نہ کرنے پر بطور احتجاج و ناراضگی اپنے اعلیٰ وفد کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ یہ اعلان وزیر اعظم نیتن یاہو نے کیا تھا۔ انہوں نے امریکہ پر الزام بھی لگایا تھا کہ ‘امریکہ نے اسرائیل کی غزہ جنگ کے بارے میں اپنی پالیسی سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔’
اس غصے کو جواز بناتے ہوئے نیتن یاہو نے اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ بھیجنے کا پہلے سے موجود فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ لیکن بدھ کے روز ہی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوبارہ اپنے سب سے بڑے اتحادی امریکہ سے رجوع کا فیصلہ کرتے ہوئے ناراضگی کا تاثر ختم کر دیا پے۔
العربیہ کے مطابق اس بارے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئیر نےرپورٹرز کو بتایا ہے ‘ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اسرائیلی وفد کے لیے نیا شیڈول بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ لہذا ہم نے نئے شیڈول کے لیے مل کر کام شروع کر دیا ہے۔ تاکہ دونوں کے موزوں وقت طے ہو سکے۔ ‘
ایک امریکی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ‘ اسرائیلی وفد کی اگلے ہفتے کے شروع میں ہی آمد ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں وقت طے کیا جارہا ہے۔’ تاہم اس بارے میں نیتن یاہو کے دفتر نے ابھی میڈیا کے سامنے اس بارے میں کچھ نہیں بولا ہے۔
تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی وفد جس کی امریکہ روانگی جلد ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس وفد کی قیادت اسرائیلی سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر اور قومی سلامتی کے مشیر ذاچی ہنگبئی کریں گے۔ مذاکرات کا اہم ترین موضوع 15 لاکھ فلسطینی بے گھروں کی پناہ گاہ رفح پر اسرائیلی حملے کی حکمت عملی اور تعاون پر اتفاق ہے۔ تاکہ دونوں اتحادیوں کے درمیان تعاون میں کمی کا اندیشہ نہ رہے۔
اس بارے میں وائٹ ہاؤس نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ رفح حملے کی حکمت عملی کے حوالے سے کئی متبادل تجاویز شئیر کرے گا تاکہ حماس کا غزہ سے مکمل خاتمہ ممکن ہو جائے۔ واضح رہے امریکی صدر جوبائیڈن جو ماہ نومبر میں دوبارہ صدارتی امیدوار ہیں انہیں صرف اپنے اتحادیوں کے دباؤ کا سامنا نہیں ہے بلکہ امریکہ میں اپنی ہی جماعت ڈیموکریٹ کے ممبران اور حامیوں کی طرف سے بھی غزہ میں جنگی پالیسی کے امور پر دباؤ کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے اسی دوران امریکہ میں اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس دوران یہ موضوع بھی اہم رہا کہ کس طرں دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان مقامی چیلنجوں کے باوجود تعلقات میں بہتری رہے اور بیانات سے دو طرفہ درجہ حرارت میں اضافہ نہ ہو۔ تاہم اسرائیلی کابینہ کے رکن ہونے کے باوجود یواو گیلنٹ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے بہت وفادار قسم کی شخصیت نہیں ہیں۔ ان کے برعکس متوقع اسرائیلی وفد کےقائدین نیتن یاہو کے زیادہ بھروسے کے لوگ ہوں گے۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: