چودھری لال سنگھ: ای ڈی کی عرضی پر اب 20اپریل کو شنوائی ہوگی

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی پر 20اپریل تک سماعت ملتوی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ میں چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کے متعلق درخواست دائر کی۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے درخواست کاجا ئزہ لینے کے بعد کیس کی اگلی سماعت 20اپریل کو مقرر کی ہے۔بتادیں کہ چودھری لال سنگھ نے بدھ کے روز ادھم پور حلقے سے بطور کانگریس امیدوار اپنے کاغذات جمع کئے ہیں۔چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں پنتھرس پارٹی نے اپنی بھر پورحمایت دینے کا اعلان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا