وادی چناب کی سڑکوں پر آر ٹی سی بسیں چلائی جائیں :توصیف خالد

0
0

محمد اشفاق
کشتواڑ //جموں و کشمیر کے ایک معروف سماجی کارکن اور جے اینڈ کے پیپلز موومنٹ کے حلقہ اندروال کے کوآرڈینیٹر توصیف خالد نے یکم جون کو کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں ہوئے خونین سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے صحافیوں کے نام جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے اس حادثے کو دن دہاڑے انسانیت کے قتل عام سے تعبیر کیا جس میں بیک وقت سنتیس افراد کو قتل کیا گیا۔انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اندروال اور کشتواڑ اسمبلی حلقوں سابقہ نام نہاد قانون سازیہ کے ارکان پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زمینی سطح پر کام کرنے کی بجائے صرف پریس بیانات کو اپنا شیواہ بنا کر رکھا ہے جبکہ زمینی سطح پر ان کی کارکردگی صفر رہی۔ انہوں نے مزید، کہا کہ ان نام نہاد لیڈران کو اگر غریب عوام کے ساتھ حقیقت میں ہمدردی ہوتی تو وہ جموں اور سرینگر کے پوش، علاقوں میں زندگی بسر کرنے اور مہنگی ترین گاڑیوں میں گھومنے کی بجائے زمینی سطح پر لوگوں کی بھلائی کا کام کر رہے ہوتے۔انہوں نے مذید کہا کہ 40000 نفوس، سے زیادہ کی آبادی پر مشتمل اس علاقے میں صرف چند گاڑیاں سرگرم عمل ہیں جس، کی وجہ سے ان گاڑیوں میں ہمیشہ گنجائش، سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں۔ جسکی وجہ سے یہ سڑکیں عوام کے لیے قتل گاہ بنی رہتی ہیں۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے ذاتی مدخلت کرتے ہوئے کیشوان جیسے پسماندہ علاقوں کے لیے آر ٹی سی بسیں واگزار کرنے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا