منڈی کے چکراڑا گاﺅں کی خاتون جھلس کر لقمہ اجل

0
0

گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے پیش آیا حادثہ
ریاض ملک
منڈی تحصیل منڈی کے چکراڑا گاﺅں میں اچانک گیس پائپ میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی جھلس کر موت واقع ہوگئی جس کی شناخت زیتون بی زوجہ میٹ محمد لطیف ساکنہ چکراڑا کے طور ہوئی ہے-ذرائع کے مطابق خاتون اپنے گھر کی رسوئی میں تھی کہ اچانک گیس سلنڈر کی پائیپ سے گیس خارج ہونے لگی اور آگ بھڑک اٹھی -وہیں مذکورہ خاتون کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بچاﺅ کاروائی تک خاتون بری طرح جھلس چکی تھی – جس کو شدید زحمی حالت میں سب ضلع ہسپتال منڈی لایاگیا جہاں بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد پونچھ منتقل کر دیا جہاں اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوے ڈاکٹروں نے جموں ریفر کردیااور مذکورہ خاتون جو سرنکوٹ کے مقام پر زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چل بسی -وہیں پولیس نے اس سلسلہ میںمعاملہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے –

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا