سول ڈیفنس، جموں کے زیر اہتمام ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

شرکاء کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ویمن کالج، پریڈ گراؤنڈ، جموں میں سول ڈیفنس جموں کی جانب سے فرسٹ ایڈ، سی پی آر، چوکنگ، فائر فائٹنگ اور دیگر ایمرجنسی ریسکیو طریقوں سے متعلق ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں کالج کے 70 این ایس ایس طلباء ،این سی سی کیڈٹس اور ڈیزائنر کورس کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈپٹی ایس پی انیتا پوار،کنٹرولر سول ڈیفنس، جموں کی نگرانی میں کیا گیا جنہوں نے سول ڈیفنس کے ماہرین کے ذریعہ مظاہرے کے ذریعے بنیادی معلومات کے بارے میں آگاہی دی۔واضح رہے آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء اور عملے کے ارکان کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عنوانات پر ایک لیکچر ڈپٹی ایس پی انیتا پوار نے دیا۔ انہوں نے تنظیم میں سول ڈیفنس کے سیٹ اپ اور کردار پر بھی روشنی ڈالی۔وہیں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رویندر کمار ٹیکو نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بچاؤ کے بارے میں بیداری پھیلانے میں سول ڈیفنس کے کردار کی تعریف کی۔اس موقع پرپرمجیت کمار چیف وارڈن سول ڈیفنس، جموں، آر وجے مگوترا، و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا