ممبئی // عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور مقامی سطح پر رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کی وجہ سے ریلائنس ، ماروتی ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، ایل ٹی ، این ٹی پی سی اور ٹاٹا اسٹیل سمیت اٹھارہ بڑی کمپنیوں میں تقریبآ چار فیصد کی تیزی سے اسٹاک مارکیٹ نے آج اڑان بھری۔
بی ایس ای کے تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 526.01 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد کی چھلانگ لگا کر 72،996.31 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ نیز نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 118.95 پوائنٹس ، یعنی 0.54 فیصد کی چھلانگ لگاکر 22،123.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈکپ 0.01 فیصد بڑھ کر 39،079.54 پوائنٹس پر آگیا اور اسمال کیپ 0.70 فیصد مضبوط ہوکر 43،026.00 پوائنٹس پر رہا۔
اس مدت کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3949 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ، جن میں سے 1524 میں خریداری، 2314 میں فروخت جبکہ 111 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 22 کمپنیاں سبز نشان میں رہیں جبکہ 27 لال نشان پر بند ہوئیں، جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہی۔
مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی میں ہندوستان کا کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 10.5 ارب ڈالر رہا ، جو پچھلی سہ ماہی میں 11.4 ارب ڈالر اور 2022-23 کی تیسری سہ ماہی میں 16.8 ارب ڈالر سے کم ہے۔ اس سے مارکیٹ کو تقویت ملی اور بی ایس ای کے 14 گروپ چڑھ گئے۔ اس مدت کے دوران سی ڈی 0.53 ، انرجی 0.66 ، فائنانشیل سروسز 0.32 ، ہیلتھ کیئر 0.24 ، انڈسٹریلز 0.97 ، ٹیلی کام 0.45، آٹو 0.66 ، بینکنگ 0.46 ، کیپٹل گڈس 1.00 ، کنزیومر ڈیوریبلس 0.98 ، آئل اینڈ گیس 0.07 ، پاور 0.67 ، ریئلٹی 0.93 اور سروسز گروپ کے شیئر 1.01 فیصد مضبوط ہوئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ مارکیٹ میں کچھ دن تک مضبوطی کا موڈ جاری رہے گا اور پھر مارکیٹ سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپریل سے ایک نیا سمت آمیز موقف اختیار کرے گی۔ مضبوط معاشی بنیادوں کی حمایت سے ، مارکیٹ کا رجحان تیزی کا بنا ہوا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس مدت کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.30 ، جنوبی کوریا کے کوسپی 1.98 ، ہانگ کانگ کا ہینگسینگ 1.36 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ 1.26 فیصد گر گیا جبکہ جرمنی کے ڈیکس 0.24 ، جاپان کے نکئی میں 0.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔