گاڑیوں کا چلنا محال، مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// چرالاں تا سانگلہ سڑک خستہ حالی شکار ہے جس پر گاڑیوں کا چلنا بھی اب محال بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق چرالاں سڑک جو کہ دھندی دھڑہ سے ہو کر سانگہ ہو پہنچتی ہے جس پر دن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں کی حالت خستہ بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سڑک پر ایک سال قبل تارکول بچھائی گئی تھی اور نہایت ہی کم مدت میں تارکول سڑک سے اکھڑ چکی ہے اور متعدد مقامات پر گہرے گھڈے پڑ چکے ہیں جنکی وجہ سے گاڑیوں کو چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ہی اس پر تارکول بچھایا گیا تا ہم سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میواد کا استعمال ہوا ہے جس کی وجہ سے قلیل مدت میں سڑک کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ اس سڑک پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں جن اسکولی طلاب کے علاوہ مریض اور سرکاری ملازمین ہیں جنہیں اپنے کام کاج پر بر وقت پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی کو دیکھ کر ہر وقت کسی بھی حادثہ کا حدشہ لا حق رہتا ہے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادیو سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حکام کو اس معاملے میں آگاہ کیا جائے اور سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔