spot_img

ذات صلة

جمع

جے ایم ایف نے این سی ای آر ٹی کی کتاب میںشیعہ رہنما کے متعلق مواد کی مذمت کی

ایسی حرکتیں رواداری، ہمدردی اور تنوع کے احترام کے...

’’ویٹرینیرینز ضروری ہیلتھ ورکرز ہیں‘‘

ڈی اے ایچ جموں نے عالمی یوم ویٹرنری 2024...

لوک سبھا انتخابات 2024

جی ایچ ایس ایس راجوری میںسویپ بیداری پروگرام کا...

اخراجات کے مبصر نے راجوری میں انتخابی

اخراجات پر ای سی آئی کے ضوابط کے نفاذ...

فلسطین سے اظہار یکجہتی 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی روزے رکھ رہے ہیں
یواین آئی
اقوام متحدہ؍؍اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی ماہ رمضان میں روزے رکھ رہے ہیں اور ایسا وہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں ماہ رمضان کا مقدس ماہ جاری ہے مگر غاصب اسرائیل نے اس ماہ مبارک میں بھی فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو زندگی تنگ کر دی ہے اور احترام رمضان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے روز درجنوں فلسطینیوں جن میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔ لگ بھگ ساڑھے پانچ ماہ سے جاری اس جنگ میں 30 ہزار سے زائد فسلطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
کئی ممالک کی جانب سے رمضان المبارک میں اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا لیکن قابض ریاست ایسا کرنے کو تیار نہیں۔ غزہ والوں کی بدحالی دیکھ کر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی دلبرداشتہ ہو گئے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے روزے رکھنا شروع کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے انتونیو گوتریس نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک انتہائی جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے خود رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔سیکریٹری جنرل یو این کا اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ اپنے رمضان کے یکجہتی مشن کے دوران ان مسلمان لوگوں کے عقائد کے احترام میں روزے رکھ رہا ہوں جنہیں دیکھ کر اور یہ جان کر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو مناسب افطار میسر نہیں ہے۔واضح رہے کہ انتونیو گوتریس رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے ا?غاز سے ہی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اور اس پر زور دیتے ا?ئے ہیں۔
spot_imgspot_img
%d bloggers like this: