spot_img

ذات صلة

جمع

جے ایم ایف نے این سی ای آر ٹی کی کتاب میںشیعہ رہنما کے متعلق مواد کی مذمت کی

ایسی حرکتیں رواداری، ہمدردی اور تنوع کے احترام کے...

’’ویٹرینیرینز ضروری ہیلتھ ورکرز ہیں‘‘

ڈی اے ایچ جموں نے عالمی یوم ویٹرنری 2024...

لوک سبھا انتخابات 2024

جی ایچ ایس ایس راجوری میںسویپ بیداری پروگرام کا...

اخراجات کے مبصر نے راجوری میں انتخابی

اخراجات پر ای سی آئی کے ضوابط کے نفاذ...

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 328 رن سے شکست دی

سلہٹ،//کامندو مینڈس کی دونوں اننگز میں شاندار سنچریوں اور پھر کسن راجیتھا کے پانچ وکٹ اور وشوا فرنینڈو کے تین وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو آج پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 182 رن پرسمیٹتے ہوئے 328 رن سے شکست دے دی۔

دوسری اننگز میں 510 رن کے بڑے اسکور کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی شروعات خراب رہی اور اس نے 51 رن کے اسکور پر چھ وکٹیں گنوا دیں۔ اوپنر محمود الحسن جوائے دوسری اننگز میں بھی کچھ نہ کر سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نجم الشانتو چھ رن، ذاکر حسن 19 رن، شہادت حسین صفر اور لٹن کمار داس صفر اور تیج الاسلام چھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مومن الحق اور مہدی حسن معراج نے بنگلہ دیش کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ معراج 33 اور شرف الاسلام نے 12 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ مومن الحق نے ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 87 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کاسن راجیتھا کی پانچ وکٹوں اور وشوا فرنینڈو کی تین وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کو 49.2 اوورز میں 182 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد 328 رن سے میچ جیت لیا۔ لہیرو کمارا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے دھننجے ڈی سلوا 102 رن اور کامندو مینڈس 102 رن کی شاندار اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 280 رنز بنائے تھے۔ تاہم پہلی اننگز میں ان دو بلے بازوں کے علاوہ ٹیم کا کوئی اور بلے باز پچ پر ٹھہر کر نہ کھیل سکا۔ دیموتھ کرونارتنے 17 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کوسل مینڈس 16 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ باقی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے خالد احمد اور ناہید رانا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ تیج الاسلام اور شرف الاسلام نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیشی بلے بازوں میں سے کوئی بھی پچ پر ٹھہر کر نہ کھیل سکا۔ ٹیم کی جانب سے تیج الاسلام نے سب سے زیادہ 45 رن کی اننگز کھیلی۔ لٹن کمار داس 25 رن، خالد احمد 22 رن، شہادت حسین 18 رن، شرف الاسلام 15 رن، محمود الحسن جوائے 12 رن اور مہدی حسن میراج 11 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 51.3 اوورز میں 188 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی ۔ اس طرح پہلی اننگز کی بنیاد پر سری لنکا کو 92 رن کی برتری حاصل ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے وشوا فرنینڈو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کسن راجیتا اور لاہیرو کمارا نے تین تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور اس نے 64 رن پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ نشان مدوشکا 10 رن، کوسل مینڈس تین رن، اینجلو میتھیوز 22 رن اور دنیش چندیمل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ نشان مدوشکا نے 52 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ دھننجے ڈی سلوا نے 108 رن اور کامندو مینڈس نے 164 رن کی سنچری اسکور کی اور ٹیم کو بڑی برتری دلائی۔ پربھات جے سوریہ 25 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں 110.4 اوور میں 418 رنز کا بڑا اسکور بناکر پہلی اننگز میں 92 رن کی برتری کی بنیاد پر بنگلہ دیش کو 510 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن معراج نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ تیج الاسلام اور ناہید رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شرف الاسلام اور ناہید احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: