پی او کے ایک دن خود بخودہندوستان میں ضم ہو جائے گا:راج ناتھ سنگھ
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے( کے لوگ خود ہندوستان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پی او کے کے لوگ ہندوستان میں ضم ہو جائیں گے۔ انہوں نے یہ ریمارکس انڈیا ٹی وی پر ’ آپ کی عدالت‘پروگرام کے دوران کہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے کشمیر کے بارے میں حالیہ ریمارکس کے بارے میں پوچھے جانے پر راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’کیا وہ کبھی کشمیر لے سکتے ہیں؟ انہیں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی فکر ہونی چاہیے کیونکہ وہاں ایسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے کہ پی او کے کے لوگ خود بھارت کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کر رہے ہیں‘‘۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حکومت کوئی منصوبہ بنا رہی ہے، انہوں نے جواب دیا، ’’میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔ ہم کسی ملک پر حملہ کرنے والے نہیں ہیں۔ بھارت کا یہ کردار ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرتا اور نہ ہی اس نے کسی دوسرے کی ایک انچ سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔ لیکن پی او کے ہمارا تھا، پی او کے ہمارا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ پی او کے خود بھارت کے ساتھ ضم ہو جائے گا۔
فروری کے شروع میں، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی کارکن امجد ایوب مرزا نے دعویٰ کیا تھا کہ پی او کے میں لوگ بے گناہ ہیں۔ پاکستانی قبضے سے تنگ ا?چکے ہیں اور اب وہ ہندوستان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کارکن مرزا نے کہا، "گزشتہ چند دنوں میں پی او کے کے لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہ اب ہندوستان میں ضم ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، جیسا کہ وہ سرکاری طور پر ان کے شہری ہیں۔