ڈاکٹرمشتاق عالم قادری کا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں:ڈاکٹرمشتاق عالم قادری ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ اْردو،دہلی یونیورسٹی نے ضلع پونچھ کی قد آور دینی وسماجی شخصیت مولانامحمد شریف نعمانی کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ا ورغمزدگان کو صبرجمیل عطاکرنے کیلئے بارگاہِ خداوندمیں دعاکی ہے۔ڈاکٹر مشتاق عالم قادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مولانانعمانی نے خطے میں تاحیات دینی خدمات جاری رکھیں اورمرحوم انتہائی شریف النفس اور نرم طبیعت کے مالک تھے۔موصوف نے کہا کہ مولانانعمانی ایک ملنسار شخصیت تھے جن کے انتقال سے خلاء پیدہ ہوئی ہے اور اس خلاء کو پر کرنا مشکل ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر ایک عظیم دینی وسماجی شخصیت سے محروم ہوئی ۔اُنہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے مرحوم کے سوگوارکنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔