تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن پہنچیں

0
0

یہ کسی شخص یا کسی جماعت کا نہیں بلکہ آئین کی بنیادی روح سے جڑا ہے: ابھیشیک منو سنگھوی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍لوک سبھا انتخابات کے دوران تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو لے کر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے جمعہ کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اس پر الیکشن کمیشن کی مداخلت کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن پارٹیوں نے ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے سامنے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری سمیت تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال سے متعلق معاملے اٹھائے۔ وفد نے الیکشن کمیشن سے تفتیشی اداروں کے غلط استعمال پر مداخلت اور کنٹرول کا مطالبہ کیا۔
ملاقات کے بعد کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ وفد نے الیکشن کمیشن کے ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی گرفتاری پر تفصیلی بات چیت کی۔ وفد نے الیکشن کمیشن کے سامنے یہ نکتہ رکھا ہے کہ یہ کسی شخص یا کسی جماعت کا نہیں بلکہ آئین کی بنیادی روح سے جڑا ہے۔
مسٹرسنگھوی نے کہا کہ جب تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے لیے مساوی مواقع کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، اس کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور جمہوریت پر اثر پڑے گا۔مسٹر سنگھوی نے کہا کہ وفد نے الیکشن کمیشن کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ان ایجنسیوں کی کارروائی حکمران جماعت کے خلاف نہیں ہوتی ہے۔ وفد نے یہ بھی مطالبہ بھی کیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ڈی جی پی اور سیکریٹری کو تبدیل کرسکتا ہے تو اسے تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھی کنٹرول کرنا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا