جی ڈی سی دھرماڑی کے این ایس ایس یونٹ نے ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم کا انعقاد کیا

0
92

این ایس ایس کے پچاس رضاء کاروں نے مہم میں لیا حصہ
لوگوں کو مختلف مسائل بالخصوص ووٹرز فہرستوں میں رجسٹریشن کی اہمیت سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
دھرماڑی؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج، دھرماڑی کے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) یونٹ نے انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کے اندراج اور ووٹنگ کی اہمیت، منشیات کے استعمال اور نشہ مکت بھارت، ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں گھر گھر جا کر آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ اس دوران شجرکاری، غذائیت اور صفائی ستھرائی کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا۔وہیں مہم کے لیے رضاکاروں کو چھوٹے چھوٹے گروپس میں تقسیم کیا گیا اور مختلف عوامی مقامات اور لوگوں کے گھروں میں جا کر مہم کے موضوعات پر پوسٹرز اور نعرے لگا کر لوگوں کو مختلف مسائل بالخصوص ووٹرز کی فہرستوں میں رجسٹریشن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اس دوران ووٹنگ اور نشہ مکت بھارت اور منشیات کے استعمال کے بارے میں لیکچرز، عوامی گفتگو اور بات چیت بھی ہوئی ۔واضح رہے یہ مہم این ایس ایس سرمائی کیمپ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی س میں کالج کے این ایس ایس یونٹ کے 50 رضاکاروں نے حصہ لیا ۔تاہم اس مہم کا انعقاد کالج پرنسپل ڈاکٹر پریت پال کور کی رہنمائی اور این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر اجے کمار کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا