ویری ناگ میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی ،کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا

0
87

مقامی لوگوں نے کی انتظامیہ کا سراہنا،آئندہ ایسی مہمات کی امید جتائی
شاہ ہلال
اننت ناگ // ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم کی ہدایت پر جمعہ کو نائب تحصیلدار ویری ناگ محمد ایوب ٹھوکر کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی گئی چکینگ اسکواڈ میں محکمہ ریونیو، فوڈ سول سپلائیز و امور صارفین اور میونسپلٹی کے عہدیداروں پر مشتمل نے نماز جمعہ کے بعد ویری ناگ کے مین بازار کی مارکیٹ چیکنگ کی۔ چکینگ کے دوران کئی دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا گیا، اس کے علاوہ گلی سڑی سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء موقع پر ہی کر دی گئیں۔دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں رکھیں ، فوڈ سیفٹی کے اصولوں کی پابندی کو یقینی بنائیں اور بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں۔
اس موقع پر نائب تحصیلدار محمد ایوب ٹھوکر نے کہا کہ نہ صرف ماہ رمضان میں بلکہ اس طرح کی مہم معمول کی بنیاد پر سال بھر چلائی جائے گی۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اشیائے ضروریہ خریدنے سے پہلے ایکسپائری ڈیٹ چیک کر لیں اور دکانداروں کو بھی تنبیہ کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قیمتیں اعتدال میں رکھیں تاکہ عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ادھر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اسطرح کی اقدام پر کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ کم از کم ہفتہ میں ایک بار مارکیٹ چکینگ ہونی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا