کھنیتر دلیرہ میں کھیل کے میدان کے قریب غیر قانونی کانکنی، نوجوان سراپا احتجاج

0
0

ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مداخلت کر پلے گراؤنڈ کے قریب غیر قانونی کانکنی بندکرنے کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک پونچھ کے پنچایت دلیرہ میں واقعہ پلے گراؤنڈ میں غیر قانونی کان کنی اور ریت مافیا کے خلاف پنچایت (دلیرہ) کھنیتر کے نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک اسٹیٹ لینڈ رقبہ ہے جس پر نوجوانوں کے لیے پلے گراؤنڈ کی تعمیر اور ریونیو حکام کے حکم سے متعدد پنچایت کی قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ کی تعمیر تو ابھی تک نہیں ہوپائی ہے لیکن غیر قانونی کان کنی کی وجہ سے کھیل کے میدان کو نقصان ضرور پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گراؤنڈ کے رقبے کی حد بندی کروائیں اور اس کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کریں تاکہ اسے مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا