جی ڈی گونکا میں پولیس کی بیداری مہم

0
0

نئے قوانین سے شرکاء کو روشناس کرایاگیا
شاہین امین
سرینگر//جی ڈی گونکا لالبازار سری نگر میں پولیس کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایاگیا جس میں اسکولی طلبا اور عملے نے شرکت کی۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق ایس پی حضرت بل ، ایس ڈی پی او ذکورا اور ایس ایچ او زڈیبل گوہر علی کی موجودگی میں جی ڈی گونکا اسکول میں ایک بیداری پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبا کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا نے اپنے ہنر دکھا کر سامعین کو محذوز کیا۔ شرکاء کو اس موقع پر تین نئے فوجداری ایکٹ یعنی بھارتیہ نیا سنہتا، بھارتیہ سکھر کشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھنیم سے آگاہی فراہم کی گئی۔ بتادیں کہ نئے قوانین کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا