ٹاٹا آئی پی ایل 2024 میں دولت کی بارش

0
0

جیو سینما کوملے ریکارڈ م 18 اسپانسرز اور 250 مشتہرین
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ ٹاٹا آئی پی ایل۔2024کے آفیشل ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر جیو سنیما کو آئی پی ایل سیزن کیلئے کے لیے 18 اسپانسرز اور 250 سے زیادہ مشتہرینملیہیں۔ کمپنیاں آئی پی ایل کی ڈیجیٹل اسٹریمنگ میں اشتہار دینے کے لیے لائن میں کھڑی ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں مشتہرین حاصل کرنا اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ فہرست آٹوموبائل، موبائل ہینڈ سیٹ، بینکنگ، آن لائن بروکنگ اور ٹریڈنگ، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل کے آخری سیزن میں جیو سینما نے لائیو سٹریمنگ میں ریکارڈ کمائی کی تھی۔
2024 ٹاٹا آئی پی ایل سیزن کیلئے جیو سنیما کی ڈیجیٹل سٹریمنگ کیلئے ڈریم۔ 11 کو۔ پروسیٹنگ سپونسر ہے۔ جبکہ ٹاٹا موٹرز، ایچ ڈی ایف سی بینک کا پے زیپ، ایس بی آئی، کریڈ، اے ایم ایف آئی، اپسٹاکس، تھمس اپ برٹانیہ، پیپسی، پارلے، گوگل پکسل، ہائیر، جندل اسٹیل، ووڈافون، ڈالمیا سیمنٹس، کملا پاسند اور ریپیڈو بطور ایسوسی ایٹ اسپانسرز شامل ہیں۔ اسپانسرز کی فہرست اب بھی لمبی ہو سکتی ہے کیونکہ جیو سینما کئی دوسری کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
وائکام۔18کے ترجمان نے کہا "ڈیجیٹل ہر کسی کے لیے پہلی پسند بن رہا ہے، خواہ وہ سامعین ہوں یا مشتہرین۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستانی اب اپنے موبائل آلات اور منسلک ٹی وی پر ٹاٹا آئی پی ایل دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اشتہار دینے والوں نے ڈیجیٹل دنیا میں صارفین کے رجحانات کے مطابق اپنے اشتہاری بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ ہم ٹاٹا آئی پی ایل میں جدت کے ساتھ مسلسل تجربہ کر رہے ہیں، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ آنے والے ہر سیزن میں ڈیجیٹل اشتہاری اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ٹاٹا آئی پی ایل 2024 کا آغاز 22 مارچ کو چنئی سپر کنگز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ناظرین 12 زبانوں اور طاقتور 4K ویڈیو میں تازہ ترین سیزن مفت میں دیکھ سکیں گے۔ پہلی بار، ہریانوی زبان میں بھی کرکٹ میچوں کا آنکھوں دیکھا حال سنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا