اگلے 48 گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان

0
0

سری نگر، // محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 21 اور 22 مارچ کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 23 سے 26 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 27 سے 29 مارچ تک موسم ایک بار پھر خراب ہوسکتا ہے اور برف وباراں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آفطکشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا